631

آج عمران خان کی 22سال کی محنت رنگ لے آئی،نورحبیب شاہ صدر پاکستان تحریک انصاف روس

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں آج احتساب عدلت کے سنائے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف روس کے صدر نورحبیب شاہ نے ورلڈ پوائنٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22سال کی محنت رنگ لے آئی اور ملک کے سب سے بڑے ڈاکو کو قراروقعی سزا مل گئی. نور حبیب شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف، مریم نواز کو فوری طورپر لندن سے بلوا کر گرفتار کیا جائے.

نورحبیب شاہ نے کہا کہ آج پاکستان کا تاریخی دن ہے انشااللہ عمران خان وزیراعظم بن کر ان ڈاکوئوں سےپاکستان کی ایک ایک پائی پائی وصول کر کے ملکی خزانہ میں جمع کروائیں گے. ایک سوال کے جواب میں نورحبیب شاہ نے کہا کہ احتساب عدالت کو جاتی عمرہ کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم دینا چایئے تھا.

نورحبیب شاہ نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کیا نواز شریف ایک چور تھا جس نےپاکستانی کی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں. انہوں نے کہا کہ فیصلے کے مطابق ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آج سے پاکستان کی وفاقی ملکیت میں آ گئے ہیں.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں