386

آل پاکستانیز اوورسیزآرگنائزیشن انٹرنیشنل(آپوورلڈ ) روس کے عہدیداران کی سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید مزمت

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) آل پاکستانیز اوورسیزآرگنائزیشن انٹرنیشنل(آپوورلڈ ) روس کے صدر خلیل الرحمان، سینئر نائب صدر نورحبیب شاہ، نائب صدرآصف صدیقی اور جنرل سیکرٹری جوادالرحمان سلہریا نے اپنے مشترکہ بیان میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ مسلم کمیونٹی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت اور عالمی امن کے لیے سیاہ سانحہ ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے.

آپوورلڈ روس کے عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردوں کی کارروائی انسانیت دشمنی ہے، دہشتگردی سے سات سمندر پار ممالک بھی محفوظ نہیں۔ ہم نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لیکر آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کمیونٹی روس قوم نیوزی لینڈ کے ساتھ غم کی گھڑی میں ساتھ ہے، اگر دہشتگردی کی عفریت کو قابو نہ کیا گیا تو پوری دنیا اس سے متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم چالیس سال سے دہشت گردی کے اثرات بھگت رہی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں