504

آپو ورلڈ نیوزی لینڈ کے صدر شاویز بھٹو کی جانب سے کرائسٹ چرچ میں مساجد کے دہشت گردانہ حملوں کے پاکستانی شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

نیوزی لینڈ(وورلڈ پوائنٹ) آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشل(آپو ورلڈ) نیوزی لینڈ کے صدر شاویز بھٹو نے کرائسٹ چرچ کی مساجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں اور دوسری مسلم کمیونٹی کے شہداء کے لواحقین سے آپو ورلڈ کیجانب سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور نیوزی لینڈ کی فضا ابھی تک سوگوار ہے۔ اور مسلم کمیونٹی کے اندر ابھی تک خوف کی لہر پائی جاتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن آف پاکستان اور کرائسٹ چرچ میں مقیم تارکین وطن مسلسل ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں ہیں اور سفارتخانے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے علاج و معالجہ کے لئے انہیں امداد پہنچا رہے ہیں اور سفارتخانہ پاکستان کمیونٹی سے مسلسل رابطہ میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ آپو ورلڈ کے چئیرمین زاہد شیخ کو اس سانحے کے بارے میں زخمی اور شہید پاکستانیوں کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مقیم متاثرہ تارکین وطن پاکستانیوں کی ہر ممکن مددکی جائے۔

دوسری جانب آپو ورلڈ کی مرکزی قیادت نے یوم پاکستان کی تقرہبات کو انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کیک کاٹنے اور میوزیکل پروگرام کی تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ان شہداء کےلئے فاتحہ خوانی اور ایک منٹ کے لئے خاموشی بھی اختیار کی جائیگی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں