605

اجمل خان وزیر کو پی ٹی آئی میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،نورحبیب شاہ

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف روس کے صدر نورحبیب شاہ نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر اجمل خان وزیرکوپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجمل خان وزیر ایک نڈر،مخلص اور دیانتدار سیاستدان ہے .

نورحبیب شاہ نے کہاکہ میں عرصہ 3شال سے اپنے دوست اجمل خان وزیر کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کی جدوجہدکررہا تھا اور آخر کار اجمل خان وزیر نے ایک اچھا فیصلہ کیا اور عمران خان کے قافلہ میں شامل ہو کر نئے پاکستان میں ہماراساتھی بن گیا.

نورحبیب شاہ نے کہا کہ ہم اجمل خان وزیر کو پی ٹی آئی میں دل کی اتھا گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں