225

اسحاق ڈار میرے ساتھ پاکستان جا رہے ہیں؛وزیراعظم

لندن:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان روانگی کیلئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تصدیق کردی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وطن واپسی کے لیے لندن ہوٹل سے ہیتھرو ائرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے مختصرگفتگوکی۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا اسحاق ڈارپاکستان واپس جائیں گے؟ جس پروزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے سوال بھی جڑ دیا۔ بولے کہ اسحاق ڈار بھی میرے ساتھ پاکستان واپس جا رہے ہیں، کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے؟
واضح رہے کہ آج بھی لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر شریک ہوئے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں