295

اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، کرنسی کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد

کراچی(ورلڈ پوائنٹ نیوز)اسٹیٹ بینک نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قوانین مزید سخت کردیئے، پاکستان میں ملکی اور غیرملکی کرنسی کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی۔

بلیک لسٹ سے بچنے کے جتن، اسٹیٹ بینک منی لانڈرنگ روکنے کیلئے حرکت میں آگیا، ملکی و غیرملکی کرنسی کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندی عائد کردی۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ روپے کی منتقلی صرف بینک اکاؤنٹس سے ہوگی، منی ایکسچینج کمپنیوں پر کیش ڈلیوری سروس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، بینکوں کو کرنسی ترسیل کا ریکارڈ مرتب کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں