451

اسپین جاتےہوئے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،45 ہلاک

میڈرڈ(ورلڈ پوائنٹ )بحیرہ روم میںاسپین جانےکے خواہاں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی.اس حادثے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ مراکش کے ساحلی محافظوں نے کاروائی کرتےہوئے 21 تارکین وطن کو بچا بھی لیا ۔

گزشتہ سال تقریباً 57 ہزار تارکین وطن مراکش کے راستے اسپین پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ عالمی ادارہ ہجرت کے مطابق ، گزشتہ سال بحیرہ روم میں 2300 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں