میڈرڈ(ورلڈ پوائنٹ نیوز) اسپین میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف ہڑتال کر دی۔ دارالحکومت میڈرڈ اور بارسلونا میں سڑکیں بلاک کر کے ٹریفک جام کر دی۔
اسپین میں ایک لاکھ تیس ہزار ٹیکسی ڈرائیور انتیس جولائی سے احتجاج کر رہے ہیں، ٹیکسی ڈرائیوروں کی یونین کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق تیس روائتی ٹیکسیوں کے مقابلے میں ایک آن لائن ٹیکسی کو لائسنس جاری کیا جائے۔ آن لائن ٹیکسی سروس مہیا کرنے والی کمپنی ایک لائسنس دوسرے ڈرائیور کو مہیا کر دیتی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ انکے لائسنس کی فیس آن لائن سروس مہیا کرنے والوں کی نسبت بہت زیادہ ہے، وہ انکا مقابلہ نہیں کر سکتے۔