بنی گالہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں۔
Strongly condemn the firing at Justice Ijaz ul Ahsan's house. These Sicilian-mafia-like tactics to pressurise senior judiciary are unacceptable in any democracy. PTI stands firmly behind the Judiciary & Rule of Law & this is one reason behind our 29th April Minar-i-Pakistan jalsa
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2018
لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے جمہوری دور میں ناقابل قبول ہیں، تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے 2 بار فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعات گزشتہ شب 10:45 اور آج صبح 9:45 منٹ پر پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔