ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ روسی دارالحکومت ماسکو ميں کل ہونے والے امن مذاکرات ميں شرکت کريں گے۔
ان مذاکرات ميں سابق صدر حامد کرزئی، قبائلی رہنما اور ديگر کئی اعلی افغان رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے تاہم، اس بات چیت میں کابل حکومت کا کوئی نمائندہ شريک نہيں ہو گا۔ صدر اشرف غنی نے اس ملاقات کو تنقيد کا نشانہ بنايا ہے۔
طالبان کابل حکومت کے نمائندوں سے بات چيت پر تيار نہيں ہيں۔
ماسکو ميں افغانستان کے مختلف متصادم گروہوں کے مابين ہونے والے ان مذاکرات کو داخلی سطح پر مذاکراتی عمل میں ابتدائی اقدام کا نام دیا جا رہا ہے۔