259

افغان مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا، خواجہ آصف

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا ہم کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑ سکتے۔

ماسکو میں روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طالبان نے خود کو افغان علاقوں میں منتقل کر لیا ہے، افغان مسئلہ جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہو گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹا لیکن کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑسکتے دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور روس کا مؤقف یکساں ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں