353

اللہ رکھا قریشی دل کے کامیاب آپریشن کے بعدگھر پہنچ گئے

ماسکو(وررلڈ پوائنٹ ) پاکستانی نژاد روسی اللہ رکھا قریشی کوپنجاب کارڈیالوجی ہسپتال لاہور سے ڈسچارج کردیا گیاہے تفصیلات کے مطابق روس مقیم عرصہ دراز سے مقیم سینئر سٹیزن اللہ رکھاقریشی جو کہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اورماسکو کے ہسپتال میں زیر علاج تھے .

ماسکو سے پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان اور سینئر صحافی شاہد گھمن کی کاوشوں سے انہیں لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوج ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر ان کا بہت احسن طریقے سے علاج ہوا ڈاکٹرز حضرات کا کہنا تھا کہ اللہ رکھا قریشی کا دل اندر سے پھٹ چکا ہے اور دل کی دیوار اندر سے پھٹ گئی ہے جس سے ناصرف ان کی زندگی خطرے میں تھی بلکہ ان کا آپریشن کرنا بھی خطرے سے خالی ناتھا تاہم گزشتہ ہفتہ ان کا اوپن ہارٹ سرجری کا کامیاب آپریشن ہوااور اللہ تعالیٰ نے انہیں نئی زندگی بخشی. جس کے آٹھ دن بعدآج اللہ رکھا قریشی کوہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے

پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان کے چھوٹے بھائی بلال الرحمان اور میاں شاہد اللہ رکھا قریشی کو ان کے گھر سرائے عالمگیر لے کر گئے جنہیں دیکھ کر اللہ رکھا قریشی کے والے جو ایک عرصہ سے پریشانی میں مبتلا تھے خوشیوں سے جھوم اٹھے .

ماسکو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اللہ رکھا قریشی کی صحتیابی پر انہیں مبارکباددیتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں لمبی زندگی عطاکرے. آمین!

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں