351

الیکشن کوئی بھی پارٹی جیتے ، ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے،قونصل جنرل فیصل بٹ

ملک میں عام اور شفاف انتخابات سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے
لاہور (ورلڈ پوائنٹ نیوز ) لبرلینڈ پاکستان کے قونصل جنرل فیصل بٹ نے عام انتخابات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کوئی بھی پارٹی جیتے ہمیں اس فرق نہیں پڑتا ، جو بھی جیتے ملکی مفاد اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں عام اور شفاف انتخابات سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے ، خوشی ہے کہ دوسری دفعہ جمہوری حکومت اپنا دورانیہ مکمل کر چکی ہے ۔ فیصل بٹ کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان اور لبرلینڈ کے اچھے تعلقات استوار ہوجائیں گے ۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں