415

امریکا میں روسی خاتون ماریہ بوتینا کو جاسوسی کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی

واشنگٹن(ورلڈ پوائنٹ) امریکا میں روسی خاتون ماریہ بوتینا کو جاسوسی کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ضلعی عدالت نے مبینہ طور پرروسی اسلحہ ساز ادارے کے لیے کام کرنے والی ماریہ بوتینا کو امریکا کے اعلیٰ سیاسی شخصیات سے تعلقات استوار کرکے اہم راز کی حصول کی کوشش کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔

ماریہ بوتینا 9 ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اس عرصے کو بھی ان کی سزا میں شامل کرلیا جائے گا، سزا مکمل کرنے کے بعد روسی خاتون کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ ماریہ امریکا میں تعلیم کی غرض سے مقیم تھیں اس پر الزام ہے کہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے معاملات میں اثرانداز ہونے کے لیے امریکی سیاست دانوں سے اپنے تعلقات استعمال کیے تھے۔

جبکہ روس کی جانب سے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیاگیا تھا اور امریکہ سے کہا گیا تھا کہ ماریا بوتینا بے گناہ ہے اسے رہا کیا جائے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں