316

امریکہ انسانی امداد کے بھیس میں وینزویلا میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ہے: سرگئی لاوروف

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کا وینزویلا کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور ہم امریکہ کی طرف سے ، وینزویلا کی منتخب حکومت کو ،دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاوروف اور امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپو کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی جس میں وینزویلا میں درپیش مسئلے پر بات چیت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ انسانی امداد کے بھیس میں وینزویلا میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ہے۔سرگئی لاوروف نے پومپیو سے ملاقات میں کہا ہے کہ وینزویلا کے مسئلے کے حل میں اقوام متحدہ کے اصولوں کی پابندی کیا جانا ضروری ہے۔

بیان کے مطابق دونوں فریقین نے شام، افغانستان اور شمالی کوریا کے مسائل میں بھی رابطے کو جاری رکھنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں