ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) صدارتی پریس سیکرٹری دمتری پیکوکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ کل روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی قومی سلامتی قونصل کے مشیر جان بولٹن کے ساتھ ملاقات ہوگی اوریہ ملاقات بہت سے موضوعات کی وضاحت کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہوگی اور کل جان بولٹن سے آئندہ کی ملاقاتوں کے حوالے سے منصوبہ بندی ہو سکتی ہے
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے حوالے سے صدر پیوٹن کو آج مکمل طور پر آگاہ کر دیا جائے گا. ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دمتری پیکوکوف کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ جانتے ہیں، جوابات سے کہیں زیادہ سوالات ہیں