321

امریکی پالیسیوں نے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روسی وزیرِ خارجہ سرگئے لاوروف کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کی پالیسیوں نے خطہ یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں یورپی ایڈمنسٹریٹو نیٹ ورک کے نمائندوں سے ملاقات میں امریکی سیاست اور اپنے ملک کے یورپی یونین سے تعلقات پر اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے نیٹو کی یورپ میں فوجی کاروائیوں میں اضافہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو وسعت پذیری کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مقدونیہ، یوکیرین اور جارجیا کو اپنی صف میں شامل کرنے کے درپے ہے۔

امریکہ کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کے حوالے سے معاہدے آئی این ایف سے علیحدگی اختیار کرنے کی یاددہانی کراتے ہوئے لاوروف نے بتایا کہ ” امریکی پالیسیاں اسوقت یورپ کے ہاتھ پاؤں باندھ رہی ہیں۔”

انہوں نے روس کے یورپی یونین سے تعلقات کے فروغ پانے پر بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ “یورپی یونین کی کاروباری شخصیات پابندیوں سے اکتا چکے ہیں اور یہ روس کے ساتھ تعاون کے متمنی ہیں۔ روس اور یورپی یونین کا باہمی تجارتی حجم گزشتہ برس20 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 300 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔یورپی یونین کو پابندیاں عائد کرنے سے باز آنا چاہیے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں