321

انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عین میرٹ اور حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ھے‘حبیب شاہ

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف روس کے صدر حبیب شاہ نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عین میرٹ اور حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ھے-انہوں نے کہ آج پاکستان کے ادارے مضبوط ہو چکے ہیں اور جس ملک کے ادارے مضبوط ہوں وہاں ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہوا کرتی ہے-انہوں نے کہا کہ آج ہمارے قائد عمران خان کی انصاف پر مبنی معاشرے کی طویل جدوجہد رنگ لانا شروع ہو گئی ہے اور اب ہر پاکستانی کا نئے پاکستان کا خواب پورا ہو کر رہے گا-انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے ججز کو خراج تحسین پیش کی-

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں