449

انٹرنیشنل ملٹری نمائش 2018: پاک آرمی کے سٹال” پاک پویلین “کو انٹرنیشنل فورم میں بہترین انداز میں پیش کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا

ماسکو(شاہد گھمن سے) روس میں 6 روزہ انٹرنیشنل ملٹری نمائش 2018 میں پاکستان آرمی کا پاک پویلین سٹال خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہواہے . روسی وزارت دفاع کی جانب پاکستان آرمی کے سٹال” پاک پویلین “کو انٹرنیشنل فورم میں بہترین انداز میں پیش کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا ہے یہ خصوصی ایوارڈ بریگیڈیئر نعمان انور نے وصول کیا.

بریگیڈیئر نعمان انور نے “ورلڈ پوائنٹ ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلہ پاکستان کی جانب سے ہمیں اس انٹرنیشنل ملٹری نمائش میں حصہ لینے کا موقع ملا اور اس فورم پرپاک پویلین نے پاکستان کی نمائندگی کو بہترین انداز میں پیش کیا جس پر روسی وزارت دفاع کی جانب سے انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے دفاعی تعلقات مزید آگے بڑھے ہیں

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں