460

اوفا میں پاکستانی صنعتی نمائش میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کا اہتمام

اوفا(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کی ریاست بشکورتستان کے شہراوفا میں پاکستانی کی دوسری صنعتی نمائش پاکستان ٹریڈ ایکسپو رشیا2018کامیابی سے جاری و ساری ہے روسی عوام پاکستانی مصنوعات میں بے حد دلچسپی لے رہی ہے گزشتہ پاکستان کے یوم دفاع کی خوشی میں پاکستان ٹریڈ آرگنائزر محمد شعیب اور شاہد چوہدری نے دوران نمائش پاکستان اور روس کے جھنڈوں کے ساتھ نقش ہوئے کیک کاٹ کر 6 ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا.

اس موقع پر پاکستان کے نامور آرٹسٹ امجد رانا اور میجک ماسٹر منورخان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا. امجد رانا کے معروف کینڈل ڈانس، پاکستانی ملی نغموں پر پرفارمنس نے روسی عوام کے دل موہ لیے ہیں کیونکہ امجد راناپاکستانی تاجروں کے ساتھ ہی روس آئے ہیں اور دوران نمائش وہ روزانہ نمائش کے شرکا کو پاکستانی ملی نغموں سے محظوظ کر رہے ہیں.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں