252

آزادی کپ کا ٹی 20 میچ کرکٹ گیٹ وے پر براہ راست دکھایا جائے گا

آزادی کپ کے یادگار ایونٹ کا حصہ ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، بلٹز ایڈورٹائزنگ۔ فوٹو: فائل
لاہور: کرکٹ کے دیوانے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔
لاہور میں آج پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان یو بی ایل آزادی کپ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ دنیا بھر کے مایہ ناز کھلاڑی اس سیریز میں حصہ لینے کے لیے پاکستان میں جمع ہوئے ہیں اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ تین میچوں کی اس سیریز کو یو بی ایل آزادی کپ کا نام دیا گیا ہے جو 12 سے 15 ستمبر تک منعقد ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرح آزادی کپ کی کامیابی کو بھی یقینی بنانے کے لیے بلٹز ایڈورٹائزنگ کی ذیلی دی کنٹینٹ کمپنی، ٹرانس میڈیا گروپ اور آئی ٹی ڈبلیو ’’کرکٹ گیٹ ڈاٹ پی کے‘‘ کے اس ویڈیو لنک پر ڈی آر ایم سے آزادی کپ میچ کو خصوصی طور پر براہ راست نشر کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جہد مسلسل کرتے ہوئے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنایا جس سے بلاشبہ پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ناقدین کے منہ بند ہوجائیں گے۔
بلٹز ایڈورٹائزنگ کے سی ای او احسن ادریس نے کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد بین الاقوامی کرکٹ بالآخر کی پاکستان واپسی ممکن ہوئی۔ پاکستان میں بین الاقوامی سیریز کے ٹی وی و ڈیجیٹل میڈیا اور ری مارکیٹنگ حقوق حاصل کرنے والے پہلے ادارے کی حیثیت سے بلٹز گروپ اور اس کے پارٹنرز عالمی کرکٹ کی واپسی کا حصہ ہونے کو باعث اعزاز سمجھتے ہیں اور پاکستانی میڈیا کے منظر نامے کے تمام نشریاتی ذرائع میں اس ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے متحد ہیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں