370

اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے عبرت کا نشان بنا دیں گے، ڈاکٹر جمعہ خان مری

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی روس کے زیر اہتمام ماسکو میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یونائیٹڈ وی سٹینڈ ڈیوائڈڈ وی فال کے عنوان سے ایک تقریب کا اہمتام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان قاضی خلیل اللہ تھے تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا. تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی بھرپور تعداد نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجمعہ خان مری نے کہا کہ عرض پاک کے دفاع کیلئے مری قبائل کسی بھی قربانی کیلئے بالکل تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کسی قسم جئ جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کا ایسا حشر کریں گے کہ اس کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے ڈاکٹرجمعہ خان مری کی جانب سے مری قبائل کے تعاون کے اعلان کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نےجس جرات و بہادری سے دانشمندانہ اقدامات اٹھائے وہ ہمارے دشمن کیلئے ایک سبق اور دنیا کیلئے ایک مثال ہے.

اس کے علاوہ تقریب سے ملک شہباز، چوہدری زاہد خورشید اور ڈاکٹر زاہد علی خان نے بھی خطاب کیا اور بھارت کوباور کرایا کہ ہم سب پاکستانی اپنے ملک کی آن پر مر مٹنے کیلئے تیا رہیں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اتنی ہمت اور طاقت نہیں کہ وہ پاکستانی افواج اورغیور پاکستانیوں کا مقابلہ کر سکے.

تقریب میں پاکستانی فنکار ندیم مسیح اور ڈاکٹر گاگی نے ملی نغمے گاکر پاکستانیوں کے جزبات کو خوب گرمایا. دوران تقریب ہال پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا .

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں