385

ایتھنز : پاکستان میں نامزد ہونے والے یونان کے سفیر سے پاکستان کمیونٹی یونان کے صدر چوہدری شاہد نواز وڑائچ اور پاکسان تحریک انصاف یونان کے چیئرمین چوہدری حیدر سیال کی اہم ملاقات

ایتھنز(ورلڈ پوائنٹ نیوز )پاکستان کمیونٹی یونان کے صدر چوہدری شاہد نواز وڑائچ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین چوہدری حیدر سیال،سینئر صحافی اور ترجمان کمیونٹی محمد عرفان تیمور اور مرزا جاوید اقبال کی یونان کے پاکستان میں نامزد سفیر دیمیتریوخوجوپولوس سے اہم ملاقات ہوئی،

فارن آفس یونان میں ہونے والی ملاقات میں ان پاکستانی شخصیات نےاپنے ہم وطنوں کو درپیش مسائل جس میں فیملی ویزے اسلام آباد سے کاغذات کی تصدیق میں مشکلات اور بلا وجہ صفارتی عملے کی جانب سے تنگ کرنے کی شکایات پیش کیں،پاکستان میں نامزد سفیر یونان نے یقین دہانی کروائی کے وہ پاکستان جاکر ہر ممکن طور پر جائز سفارشات کا ازالہ کریں گے اور دونوں ملکوں کے مابین بہترین رابطوں کو ممکن بنائیں گے۔

یونانی سفیر کی جانب سے پی ٹی آئی یونان کی اعلی قیادت اور چیئرمین حیدر سیال اور دیگر سماجی شخصیات کی کوششوں پر اظہارمسرت کیا اور امید کی کے آئیندہ بھی وہ پاکستانی برادری کی درپیش مشکلات و مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں