316

ایران نے عالمی عدالت میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا

واشنگٹن (ورلڈ پوائنٹ نیوز) ایران نے عالمی عدالت میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جس کے بعد ایران کواپنے اثاثے غیر منجمد کرانے کیلئے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں واشنگٹن کی پسپائی، بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ عالمی عدالت نے امریکی موقف مسترد کر دیا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے۔

جس کے بعد ایران کو دو ارب کے منجمد اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کیلئے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی۔ عالمی عدالت کا کہنا ہےکہ ایران، امریکا میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے اپنی کارروائی کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا، اس حملے میں 241 امریکی فوج ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں