335

ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی دعوت پرگورنربلوچستان محمدخان اچکزئی کا دورہ بارسلونا،پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی دعوت پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نےبارسلونا کا دورہ کیا، دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے جلسہ سے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کا اہتمام ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین نے بارسلونا سنٹر کے خوبصورت ہال میں کیا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نو محرم کی مناسبت سے قدیر اے خان نے منقبت حسین ؓ پیش کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض طاہر رفیع نے سر انجام دئیے۔قونصل جنرل عمر عباس میلہ ،چیئرمین فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوہسر ، فیڈریشن کے صدر کامران خان نے خطاب کیا۔
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا جس کی دعوت پر وہ یورپ کے دورہ پر ہیں ۔اور بلوچستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا۔ انہو ں نے کہا کہ بلوچستان ترقی وخوشحالی کی جانب رواں دواں ہے۔انہو ں نے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کی ساکھ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں مقامی لوگو ں کے اعتماد پر پورا اترنا چاہیئے۔ اسپین ایک پر امن اور مخلص لوگو ں کا ملک ہے۔ اور یہا ں پر پاکستانی بزنس کے اچھے مواقع حاصل کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تجارتی مقاصد کے لئے میں یہا ں کے پاکستانیو ں کو کہو ں گا کہ بلوچستان کے پھل جن میں سیب اہم ہے اپنے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے اسے بھی یہا ں پر متعارف کرائیں یہ اپنے سیب بھول جائیں گے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کی اوورسیز کے لئے خدمات اور پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے لئے کاوشوں کو زبردست انداز میں سراہا۔
قونصل جنرل عمر عباس میلہ نے گورنر بلوچستان کو بارسلونا میں خوش آمد ید کہا اور اس دورہ کو بلوچستان کی معاشی اور تعارفی اہمیت قرار دیا، انہو ں نے کہا کہ تارکین وطن میں زیادہ تعداد چونکہ پنجاب سے ہے اور شاید اس ہال میں بھی کوئی بلوچستان سے تعلق رکھنے والا نا ہو ،اور جو لوگ یہاں موجود ہیں ان کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ بلوچستان کی معاشی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال سے آگاہ ہوں اس سلسلہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی آگاہ فرمائیں گے۔
چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا گورنر محمد خان اچکزئی کا دورہ چار ممالک پر مشتمل تھا جس میں ہالینڈ، فرانس، بلجیم اور اسپین ، تین ممالک کے کامیاب دورہ کے بعد آج بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہو نگے، انہو ں نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ معاشی اہمیت کے پیش نظر یورپ کے اندر بلوچستان کو جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرنا اس وقت نہایت اہم ہے۔ اور یہ دورہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔انہو ں نے کہا کہ دورہ یورپ کے دوران گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے مقامی سیاسی شخصیات اور بزنس کمیونٹی سے بھی مفید ملاقاتیں کی ہیں ۔
کامران خان نے کہا کہ یہ ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی نہایت اہم سیاسی شخصیت آج ہمارے درمیان موجود ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ بلوچستان پاکستان کی معاشی حب بنے گا اور پاکستان دنیا میں اہم مقام حاصل کرے گا۔
جلسہ کے اختتام پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اسپین میں بہترین صحافتی خدمات پر ڈاکٹر قمرفاروق کو حکومت بلوچستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی اس کے علاوہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کو پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دینے پر بھی حکومت بلوچستان کی جانب سے اعزاز شیلڈ پیش کی گئی، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے دورہ اسپین کو یاد گار بنانے کے لئے فیڈریشن کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں