368

بارسلونا میں بیلاروس میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان راجہ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ)بارسلونا میں بسنے والی کمیونٹی جیسی پاکستانی کمیونٹی کسی اور ملک میں موجود نہیں جو اپنی مہمان نوازی ،مجلسوں اور دیگر اوصاف سے دوسروں سے انتہائی مختلف اور نمایاں ہے۔ان خیالات کا اظہار بیلاروس میں پاکستانی سفیر مسعود خان راجہ نے اپنے اعزاز میں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ بارسلونا پر ہونیوالی ایک عشائیہ تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بارسلونا میں محبت کرنے والے لوگ بستے ہیں اورمجھے بھی کبھی بارسلونا نہیں بھولتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بارسلونا میں اپنے عرصہ ملازمت میں کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کسی کو ڈی پورٹ کرانے میں معاونت کی۔اس موقع پر ظفراقبال پہلوان نے کہا کہ راجہ مسعود خان ایک دلیر اور بہادر انسان ہیں اور ایسے سپوتوں پرملک اور کمیونٹی کو فخر ہے۔اس موقع پر کمپیئرنگ کے فرائض محمداقبال چوہدری نے ادا کئے۔آخر میں شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔بیلاروس میں پاکستانی سفیر مسعود خان راجہ نے میزبانوں اور شرکاءتقریب کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کی خاص بات پاکستانی سفیر مسعود خان راجہ اور صحافی مرزا ندیم بیگ کے مابین ماضی میں ہونیوالی غلط فہمیوں کا رفع ہونا بھی تھا،جس کیلئے محمدا قبال چوہدری،چوہدری امتیاز آکیہ،راجہ مختار سونی اور ظفر اقبال پہلوان نے خصوصی کردار ادا کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں