274

بارسلونا میں دہشتگردی کیخلاف اور دنیا میں امن کیلئے پاکستانی برادری کیطرف سے یکجہتی کا سلسلہ جاری

بادالونا سے جائے وقوع رمبلہ تک بیسیوں میل پیدل چل کر امن ریلی ، خواتین سمیت شرکاء تمام راستے ”مسلمان دہشتگرد نہیں ” کے نعرے بلند کرتے رہے
بارسلونا( یوسف چوہدری) گزشتہ دنوں سپین کے معروف سیاحتی مقام بارسلونا رامبلہ (پلاسہ کاتالونیا) پر دہشتگردی میں ایک ٹرک کے ذریعے پندرہ بے گناہوں کو موت کی نیند سُلا دیا گیا جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد سے لیکر ابھی تک روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے اور بڑے پیمانے پر تمام کمیونٹیز کیطرف سے دہشتگردی کیخلاف ایک احتجاجی سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھی پاکستانی برادری کی طرف سے بادالونا سے رامبلہ تک بیسیوں میل پیدل چل کر امن مارچ کیا گیا جس میں پاکستانی برادری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات اور خواتین ، بچوں سمیت عوام الناس نے شرکت کی اور دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ جائے وقوع پر پھولوں پیش کیے گئے اور امن کی روشنی کیلئے موم بتیاں جلائی گئیں ۔ اس موقع پر بسملہ ڈونر کے ڈائریکٹر چوہدری کامران نے دہشتگردی کیخلاف اور دنیا میں امن کے حوالے سے کاتالان میں امن مراسلہ بھی پیش کیا ۔ امن ریلی کے دوران معروف سماجی شخصیت چوہدری نوید وڑائچ مسلسل نعرے لگا کر ریلی کے شرکاء کا جوش و ولولہ بڑھاتے رہے ، چوہدری امتیاز لوراں ، راجہ شعیب ستی ، ، پرویز اختر جانی ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ ، راجہ مختار سونی شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، ریلی میں خصوصی شرکت کرنیوالوں میں چوہدری محمد اقبال ، چوہدری واصف نذیر بجاڑ ، حاجی اسد ، چوہدری گلریز بوگا ، چوہدری طارق مہدی ، راجہ امجد خالق ، چوہدری متین امتیاز ، عمران حیدر ، سعید بٹ ، چوہدری قدیر احمد ، سلیم لنگڑیال ، ایاز عباسی ، چوہدری جہانگیر گھرمالہ ، سعید اللہ خان ، الیگزینڈر راجو ، قدیر احمد خان ، طارق بھٹی ، چوہدری ارشد بوگا ،میاں طفیل آرائیں اور دیگر شامل تھے جبکہ خواتین میں ہما جمشید ، جوزفین کرسٹینا اور دیگر نے شرکت کی

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں