425

بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے ویزہ کی سہولت ،پاسپورٹ کی وصولی کے حوالے سے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، قو نصل جنرل عمران علی چوہدری

بارسلو نا (ورلڈ پوائنٹ نیوز)قو نصلیٹ آف پاکستان بارسلونا پاکستا نیوں کااپنا گھر ہے اور اس گھر کے دروازے تمام لوگوں کیلئے بلا امتیاز کھلے ہیں ، میں اور میرا سٹاف کمیو نٹی کی خدمت کیلئے ہر دم کوشاں ہے، اولین ترجیع قا نو نی حدود میں رہتے ہوئے اپنے لوگوں کے تمام مسائل کو حل کر نا ہے،صحافی برادری خامیوں کی نشاندھی کرے ،ہر شکائت کا ازالہ ہو گا ،

کمیو نٹی سے صرف اتنی گزارش ہے کہ وہ وقت کی پابندی کیا کرے ” ان خیالات کا اظہار قو نصل جنرل بارسلو نا محمد عمران علی چوہدری نے صحافیوں سے ایک خصوصی نشست میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قو نصلیٹ میں شیرخوار بچوں اور ا نکی ماوں کے لیئے ایک الگ حصہ(شعبہ نرسنگ )بنو ایا ہے جس میں شیرخوار بچوں اور ا نکی ماوں کی ضروریات کے حوالے سے تمام سہولیات ہوں گی،پاکستان ا نکوائری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انکوائری ایشو کو یہاں ہی حل کیا جائے گا تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو ،اور دو انکوئریز پاکستان گئی ہوئی ہیں ان کو جلد منگوا رہے ہیں۔

جس کے لئے ہم روزانہ متعلقہ اداروں کو خط لکھ رہے ہیں۔فارم کی تصدیق، ویزہ کی سہولت ،پاسپورٹ کی وصولی کے حوالے سے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ،ڈاک کے ذریعے ضروری ڈاکومنٹس کی وصولی اور ترسیل کے کام پر میکا نزم تیار کیا جا رہا ہے، فارم فلنگ کی استعداد بڑھا نے کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافس اور فوڈز بوتھ کی سہولت بھی جلد فراہم کردی جائے گی۔ڈاکومنٹس کی تصدیق کے لئے بندے کے خود پیش ہو نے یا سگے بھائی بہن والی شرط ختم کردی ہے تاکہ ایک نوکری پیشہ کام سے چھٹی نہ کر ے اورمالی نقصان نہ ہو۔

ملاقات میں صحافیوں اور قو نصلیٹ سٹاف کے درمیان بڑے خوشگوار ماحول میں باہمی دوطرفہ مسائل پر بھی گفتگو ہوئی اور آئیندہ اس قسم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں