بلگراڈ (ورلڈ پوائنٹ نیوز) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووک نے دورے پر آئے روس کے ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد انہیں شارپلانن شیفڈ ڈاگ کتے کا بچہ خصوصی تحفہ کے طور پر پیش کیا ہے. روسی صدرپوتن اپنے چار مہینے کے نئے پالتو کتے جس کا نام پاشا ہے کو وصول کر کے بہت خوش ہوئے. یہ نسل روسی صدر پیوٹن کو بہت پسند ہے
روسی صدر نے اس کتے کوگود میں اٹھایا اوراسے پیار کرنے کے ساتھ ساتھ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووک کا شکریہ بھی ادا کیا. بتایا گیا ہے کہ یہ کتا ایک مخصوص نسل کا حامل ہے جو پہاڑی علاقوں میں بھیڑوں کی رکھوالی اوراپنی حفاظت کے لئے استعمال ہوتا ہے جبکہ کتے کا یہ چارماہ کا بچہ شارپلانن شیفڈ کی ساتویں بریڈنگ ہے.