380

بنگلہ کمیونٹی کابارسلونا سنٹر میں ایک خوبصورت رنگا رنگ ،شاندار اور جاندار ثقافتی پروگرام بنگلار میلہ

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز)بارسلونا بین الثقافتی اور یورپ کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے یہاں پر دنیا بھر کی قومیتیں آپس میں بھائی چارے کے ساتھ مقیم ہیں،بارسلونا یہاں اپنے موسم کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے وہیں پر ایشیا یورپ افریقہ اور عرب ممالک کے ثقافتی رنگوں سے بھی رنگا ہوا ہے۔ اسی رنگ میں بنگلہ دیش کی ثقافت کا رنگ بھی موجود ہے۔ گزشتہ روز بنگلہ کمیونٹی نے بارسلونا سنٹر میں ایک خوبصورت رنگا رنگ ،شاندار اور جاندار ثقافتی پروگرام بنگلار میلہ 2018 منعقد کیا ۔ جس میں بنگلہ دیش کے مختلف رنگ پیش کئے گئے۔ جس میں بنگلہ مصنوعات اور چٹ پٹے کھانوں کے اسٹال لگانے گئے یہاں پر مقامی اسپانش افراد کی گہما گہمی دیکھنے کو ملی ۔بنگلار میلہ میں انتظامیہ کی جانب سے بنگلہ زبان کو سب سے زیادہ اہمیت دی مہمانوں کے لئے رکھی گئیں کرسیوں پر بنگلہ زبان میں ان کے نام لکھے گئے اس کے علاوہ اسٹال پر اپنے کھانوں اور دیگر اشیائ کے نام بھی بنگلہ زبان میں ہی لکھے ہوئے تھے۔

اس رنگا رنگ میوزیکل پروگرام میں بنگلہ کمیونٹی کی خواتین وبچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ مقامی اسپانش اور دیگر کمیونٹیز کے لوگوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور بنگلہ رنگ سے لطف اندوز ہوئے ۔ پروگرام میں چھوٹے بچوں کے ذریعے بنگلہ دیش میں مختلف ثقافتوں اور لباس کو نمایا ں کر نے کے لئے فیشن شو کے نام سے بچوں کو اسٹیج پر پیش کیا گیا بچوں نے مختلف رنگ اور انداز کے لباس اور مقامی ثقافتی اشیاء کے ساتھ بھر پور مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی۔

پروگرام کے اختتام پر بارسلونا بلدیہ کی کونسلر گالاپن، اعزازی بنگلہ قونصلر اور دیگر مہمانوں کو بھولوں کے گلدستوں سے خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر بلدیہ بارسلونا کی کونسلر گالاپن نے بنگلہ تہذیب اور میوزک کو پسند کیا اور کہا کہ یہ بارسلونا کی خوبصورتی ہے کہ اس کے رنگ میں ایشئین رنگ بنگلہ بھی موجود ہے جس سے بارسلونا مزید خوبصورت ہو گیا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں