اسلام آباد( ورلڈ پوائنٹ) پاکستان سے بائی روڈ روس اور دیگر ممالک میں سامان ترسیل کرنے والی معروف کمپنی بیسٹ ٹرانز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو رمیض ربانی کی اسلام آباد میں تعینات قزاخستان کے سفیر سادیکوو سے اسلام آباد میں ہونے والے نوروز فیسٹیول کے موقع پر خصوصی ملاقات ہوئی.
اس ملاقات میں پاکستان اور قزاخستان کی باہمی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی جبکہ قزاخستان کے سفیر سادیکوو نے رمیض ربانی کی کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا.