سمگلرز نے 10 ہزار ڈالرز کے عوض تارکین وطن کو یورپ پہنچانے کا دھوکہ دیا تھا
استنبول(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ترک پولیس نے استنبول میں انسانی سمگلرز کی قید سے 57 پاکستانی تارکین وطن کو بازیاب کرالیا۔ ترک میڈیا کے مطابق انسانی سمگلرز نے تارکین وطن کو 10 ہزار ڈالر کے عوض یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا اور رقم منزل پر پہنچنے کے بعد ادا کرنے کا معاہدہ تھا۔
پولیس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 سمگلروں کو بھی تارکین وطن کی غلط رہنمائی کرنے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ تارکین وطن کو یونان یا اٹلی کے راستے سے یورپ پہنچانے کی امید دلائی گئی تھی جبکہ سمگلروں کو رقم کی ادائیگی کے لئے مخصوص کوڈ دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سمگلروں نے پاکستانی تارکین وطن سے 10 ہزار ڈالر کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں استنبول میں پابند سلاسل کرکے مجبور کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو یورپ پہنچنے کی اطلاع دے کر رقم منتقل کرنے پر زور دیں۔
