286

ترک اسٹریم پائپ لائن کی تعمیر کا کام پروگرام کے مطابق جاری ہے: پیوٹن

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس کی قدرتی گیس کو یورپ پہنچانے کے لئے جاری منصوبے ترک اسٹریم پائپ لائن کی تعمیر کا کام پروگرام کے مطابق جاری ہے۔

دورہ سربیا سے قبل صدر پوتن نے سربیا کے روزناموں پولیٹکس اور ویسین ژے نووسٹی کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ روس کی توانائی کی کمپنی گیسپروم نے اپنی پائپ لائن کو زمین سے یورپ تک پہنچانے کے لئے مختلف ترجیحات سے استفادہ کیا ہے۔

ان میں سے ایک بلغاریہ۔سربیا۔ہنگری سے ہوتے ہوئے آسٹریا کے تقسیم مرکز کے ساتھ منسلک ہونا ہے۔ ایسی صورت میں سربیا صرف روس کی گیس کو ہی استعمال نہیں کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اسے آگے پہنچانے میں بھی معاونت کرے گا اور یہ چیز سربیا کی اقتصادیات میں اہم کردار ادا کرے گی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں