221

جرمن رپورٹ مضحکہ خیزہے کہ ٹرمپ یورپ کوروسی ہاتھوں میں دھکیل رہا ہے’ ولادیمیرپوتن

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے مفادات میں ٹرمپ کے کیے گئے اقدامات کے الزامات کو مسترد کردیا ہے. جب ان سے سالانہ ٹیلی ویژن سیشن کے دوران سوال پوچھا گیا جو کے مزاح سے بھرپور ایک سوال تھا ، روسی رہنما نے کہا کہ ایک معروف جرمن اشاعت ادارہ نے حال ہی میں ایک خبر دی ہے کہ ٹرمپ نے یورپ کو پوتن کے ہاتھوں میں ڈال دیا ہے.

ان کا کہنا تھا کے اگر ہم اس کو پہلے والے مذاق کے ساتھ جوڑتے ہیں جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ روس امریکی انتخابات پر اثر انداز ہوا تھا تو یہ سب الزامات بہت مضحکہ خیز لگیں گے.

پوتن کا کہنا تھا کے پہلے ہم پر الزام لگایا کے ہم نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی ہے اور اب ایک اورالزام کے ٹرمپ روس کے مفادات میں کام کرتے ہوے یورپ کو روس کے ہاتھ میں دھکیل رہا ہے. بدقسمتی سے ان الزامات کی اس کے سوا کوئی حیثیت نہیں کے یہ صرف مذاق ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں