854

جیسمین کیفے کی طرف سے کک باکسنگ چیمپئین شپ کیلئے آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام

سینٹ پیٹرز برگ( ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اوپن یورپین پروفیشنل کک باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں اشفاق احمد، محمد سہیل طاہر رحیم ،عطااللہ اور گل محمد،فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کا کڑ، ہیڈ کوچ منصور احمد درانی،سیکرٹری محمد اشفاق ودیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں سینٹ پیٹرز برگ کی معروف کاروباری شخصیت آصف صدیقی نے جیسمین کیفے سینٹ پیٹرز برگ میں لنچ کا اہتمام کیا.

پاکستانی کھلاڑیوں نے اس مہمان نوازی پر آصف صدیقی کا شکریہ ادا کیا ہے اور خوشی کا اظہار کیا کہ دیارغیر میں ہم وطنوں کیلئے پاکستانی بھائیوں کی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی اور پر خلوص دعوت کو
کبھی بھلا نہیں پائیں گے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں