310

حبیب شاہ کی کاشوں سے روس کی جیل میں بند 6پاکستانی نوجوان آج ڈیپورٹ کر دیئے گئے

ماسکو( ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے شہر سٹی بلگورت سے غیر قانونی طور پر یوکرائن داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 6پاکستانی نوجوان آج ماسکو سے ڈیپورٹ کر دیئے گئے۔

ورلڈ پوائنٹ نیوز کے مطابق منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے 6نوجوان حسن علی، شہباز، کاشف ، علی حسن ، ناظم اور فرحا ن جو سٹوڈنٹ ویزہ پر روس آئے لیکن اڑھائی ماہ پہلے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا ارادہ لیکرروس کے شہرسٹی بلگورت سے یوکرائن کا بارڈکراس کرنے کوشش میں روسی فوجیوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں سٹی بلگورت کی جیل میں قید کر دیا گیا ۔

پاکستانی کمیونٹی روس کے چیئرمین ،صدر پاکستان تحریک انصاف روس حبیب شاہ کی ذاتی کاوشوں اور سفارت خانہ پاکستان ماسکو کے تعاون سے انہیں جیل سے رہا کروایا گیا جنہیں آ ج سہ پہر 3بجے کی فلائیٹ سے ماسکو سے پاکستان روانہ کر دیا گیا ۔

” ورلڈ پوائنٹ نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی ورکر عامر بھٹی نے کہا کہ یہ نوجوان رات کی تاریکی میں روس کا کا باڈر کراس کر رہے تھے کہ باڈر پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے کتوں کی مدد سے انہیں پکڑا اور جیل میں بند کردیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان پاکستانی نوجوانوں کے ویزے دسمبر 2018تک ہیں لیکن اس غیر قانونی حرکت پر انہیں ڈیپورٹ کیا گیا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں