230

حج اور عمرہ زائرین کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ معتمرین اور عازمین حج کو مقدس فریضے کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے اسمارٹ اپیلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ معتمرین اور عازمین حج کے لیے ایک ایپلی کیشن تیار کی جارہی ہے تاکہ انہیں حج و عمرہ کی بروقت معلومات مل سکیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیے جاسکیں۔

حج ایپ پر اہم معلومات مہیا کی جائیں گی جس میں بیرون ملک کے لائسنس یافتہ حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست اور تفصیلات موجود ہوں گی تاکہ متعلقہ ممالک کے عازمین حج ان سے رابطہ کرسکیں۔

علاوہ ازیں اس ایپ میں مملکت کی جانب سے معتمرین اور عازمین حج کے لیے پیش کردہ خدمات اور سہولیات کی تفصیلات بھی مہیا ہوں گی۔ یہ ایپلی کیشن تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے رواں سال رمضان المبارک یا حج کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں