436

حسن علی کو وکٹ لینے کے بعد ’’جنریٹر چلانا‘‘ مہنگا پڑگیا

بولاوایو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) حسن علی کو وکٹ لینے کے بعد ’’جنریٹر چلانا‘‘ مہنگا پڑگیا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حسن علی نے تریسائی مساکانڈا کو ایل بی ڈبلیو کیا تو جشن منانے کا مخصوص انداز اختیار کیا لیکن زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔دوسرے اسپیل میں ریان مرے کو بولڈ کرنے پر انھوں نے جشن مناتے ہوئے بازو جھٹکے جس کے بعد کندھے کو سہلاتے نظر آئے۔

خطرناک نظر آنے والے پیٹر مور کو شعیب ملک کا کیچ بنوانے کے بعد حسن علی ایک بار پھر روایتی جنٹریٹر چلانے سے باز نہ آئے، اس بار بھی انھیں تکلیف محسوس ہوئی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں