258

حکومت روس کی طرف سے ڈاکٹر شاہد حسن کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لائوروف نے ایسوسی ایشن آف پاکستان گریجویٹس فرام رشیا کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر شاہد حسن کو پاک روس تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نواز ہے۔

یہ ایوارڈ روس کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں روسی سفیر مسٹر الیکسی داد ہدوف نے ڈاکٹر شاہد حسن کو اس ایوارڈ سے نوازتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں بہتری کیلئے ڈاکٹر شاہد حسن نے جو خدمات سر انجام دی ہیں ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد حسن فٹباک ورلڈ کپ دیکھنے ماسکو پہنچے ہیں جہاں پر نمائندہ” ورلڈ پوائنٹ نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ روس کی حکومت کی طرف سے اس عزت افزائی پر میں ان کا شکر گزار ہوں اور پاک روس تعلقات اور تجارت کیلئے وہ مزید کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان، انتہا پسندی، دہشتگردی اور ان سے منسلک عالمی حالات دونوں ممالک کے درمیاں وسیع تر تعاون کا امکان پیدا کرتے ہیں۔روس پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی حمایت کرتا رھا اور اب چین میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں پاکستان رکن ممالک کے طور پر شریک ہے۔انہوں نیکہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی کے رابطوں میں اضافہ ہواہے۔

گزشتہ سال روس کے نائب وزیر زراعت نے دورہ کیا تھا تاکہ ایکسپو 2025 کے روس میں انعقاد کے لئے پاکستان کی حمایت حاصل کی جاسکے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ2025ایکسپو کے لئے روس کو پاکستان کی حمایت حاصل ہوگی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں