لاہور(ورلڈ پوائنٹ ) سینئر تجزیہ کار آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈالر 100 پر لانے کی تیاری کرلی،جس سے لاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں ڈوب جائیں گے، کرنسی کی تبدیلی بھی بینکوں سے کی جائے گی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالر 100 روپے تک لانے کی تیاری کرلی ہے۔ جس سے لاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں ڈوب جائیں گے۔
ملک بھر میں تمام منی چینجرزبھی بند کردیے جائیں گے۔ ہر طرح کی کرنسی کی تبدیلی بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔واضح رہے انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 152 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے ڈالر کو 100 روپے تک لانے کی تیاری کرلی
لاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خطرہ
ایک ہفتے کے اندر تمام منی چینجر بند کرنے کا حکم
کرنسی کی تبدیلی صرف بینکوں سے ہوگی!!!
— Aftab Iqbal (@AftabIqbaI) May 21, 2019
یاد رہے کہ پیر کے روز دن کے اختتام پر بھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر 152 روپے ہوگئی تھی۔
مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 148.25 روپے تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں پہلے 75 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی قدر 149.50 روپے ہوگئی تھی۔ اسی قدر کے ساتھ کاروباری روز کے اختتامی لمحات تک ڈالر مستحکم رہا لیکن کمرشل بینکوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانے والے خریداری کی وجہ سے دن کے اختتام پر اس کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ 152 روپے تک پہنچ گئی تھی. مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ آخری ایک گھنٹے کے دوران دیکھنے میں آئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔