236

خالد خواجہ قتل کیس: سینئر صحافی حامد میر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(ورلڈپوائنٹ نیوز)  سینئر صحافی حامد میر کے خلاف خالد خواجہ قتل کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حامد میر کے خلاف عدالتی حکم پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ مقتول خواجہ خالد کی بیوہ کی درخواست پر حامد میر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں 302 اور 365 کی دفعات شامل کی گئی ہے،واضح رہے اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں درخواست دائری کی گئی تھی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ حساس ادارے کے سابق افسر کرنل خالد خواجہ کے قتل میں سینئر صحافی و اینکر حامد میر بھی ملوث ہیں انکی مخبری پر طالبان نے خواجہ خالد کو قتل کر دیا تھا اس معاملہ پر خواجہ خالد کے اہل خانہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں حامد میر کو نامزد کیا گیا تھا لیکن اسلام اباد پولیس نے حامد میر کےخلاف مقدمہ درج نہ کیا اور یہ معاملہ ہائیکورٹ تک ان پہنچا ، عدالت عظمی نے تھانہ رمنا کے تفتیشی افسر شفیق منہاس کی جانب سے دائر رپورٹ کو مسترد کر تے ہو ئے حامد میر کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم صادرکیا تھا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں