377

خواجہ سرا نے ’مس یونیورس اسپین 2018 ‘کا مقابلہ حسن جیت لیا

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز) اسپین کے شہر مالقہ میں چھٹے سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقادکیا گیا ۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 23حسیناؤں نے حصہ لیا۔مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے8حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 26سالہAngela Ponceنامی خواجہ سرا نے ’مس یونیورس اسپین 2018‘کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔

مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی خواجہ سرا نے مس یونیورس کا ٹائٹل حاصل کیا ہے

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں