535

روسی سفیر مسٹر الیکسی دیدوو سے ڈاکٹر شاہدحسن، خلیل الرحمان، نورحبیب شاہ و دیگر کی اہم ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل (آپوورلڈ ) روس کے صدر خلیل الرحمن ،سینئر نائب صدرنور حبیب شاہ، بلال الرحمان،پیر احمد شاہ گیلانی،عظیم رحمان ودیگر ارکان پر مشتمل وفدکی ڈاکٹر شاہد حسن کی قیادت میں روسی سفیرمسٹر الیکسی دیدوو سے ملاقات ہوئی جس میں روس اور پاکستان کے مابین تجارت، کلچرودیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں روسی سارتخانہ میں روسی حکومت کی جانب سے پاکستان اور روس کے تعلقات میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر تمغہ حاصل کرنے والے ڈاکٹر شاہد حسن کی قیادت میں روس سے آئے ہوئے آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل (آپوورلڈ ) روس کے صدرخلیل الرحمان،سینئر نائب صدرنور حبیب شاہ، بلال الرحمان،پیر احمد شاہ گیلانی،عظیم رحمان کی روسی سفیر مسٹر الیکسی دیدوو سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں خلیل الرحمان اور نورحبیب شاہ نے مسٹر الیکسی دیدوو کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے روس میں پاکستانی کلچر اور تجارت کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ پاکستانیوں اور روسیوں کو اکٹھا کرنے کیلئے وقتا” فوقتا” مختلف قسم کے پروگرامز کرتے رہتے ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے ماسکو میں پاکستانی کلچر سنٹر بھی کھول رکھا ہے اس کے علاوہ روس اور پاکستان کے درمیاں عسکری و دیگر اہم امور بھی زیر غور لائے گئے.

انہوں نے روسی سفیر مسٹر الیکسی دیدوو کو پاکستان اور روس کی باہمی تجارت کے بارے میں درپیش رکاوٹوں اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس پرروسی سفیرنے پاکستان اور روس کی باہمی تجارت کی راہ میں درپیش رکاوٹ کے بارے میں بتایا کہ انہوں اس سلسلہ میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سے اس تنازعہ کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ بہت جلد روس اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت میں حائل اس تنازعہ کوحل کر لیا جائے گا اور پاکستان اور روس کی تجارت بڑی تیزی سے آگے بڑھنا شروع ہو جائے گی.

میٹنگ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی اور وفد نے مسٹر الیکسی دیدوو کو مسئلہ کشمیراور بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کے بارے میں آگاہ کیا

وفد نےروسی سفیرکو پاکستان میں موجود روسیوں کے بارے میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ پاکستانی نژاد روسی شہری اللہ رکھا قریشی کا بیٹا جو روسی ہے لیکن بچپن سے پاکستان میں مقیم ہے جو اب جوان ہوچکا ہے اسے روسی پاسپورٹ و دیگر کاغذات کے حصول اور روس میں واپسی بارے درخواست کی جس پر مسٹر الیکسی دیدوو نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ کو زاتی طورپر حل کریں گے.

ڈاکٹر شاہد حسن کی قیادت میں اس وفد کی روسی سفیر مسٹر الیکسی دیدوو اور قونصلر جنرل کے ساتھ بھرپور میٹنگ ہوئی اور دونوں جانب سے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں