673

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فیفا ورلڈ کپ کی اگلی میزبانی کے فرائض قطر ی امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی کے سپر دکریئے

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فیفا ورلڈ کی اگلی میزبانی کے فرائض قطر ی امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی کے سپر دکر دی اس حوالے سے آج کریملن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے علاوہ قطر ی امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی، فیفاصدرر گیانی انفانٹینوکے علاوہ روسی اور بین الاقوامی اہم شخصیات نے شرکت کی.

تقریب میں روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے تالیوں کی گونج میں فیفا کا فٹبال قطر ی امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی کے سپرد کیا جب کہ فیفاصدرر گیانی انفانٹینو بھی ان کے ساتھ موجود تھے روسی صدر نے فیفا 2022کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔

قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ کروشیا کی صدر کولندا گرابار نے ملاقات کی ، کرشین صدر نے اپنے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو کروشین فٹ بال ٹیم کی شرٹ پیش کی جس پر پیوٹن کا نام بھی درج تھا صدر پیوٹن نے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کروشین صدر کو ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی تعریف کی انہیں گلدستہ پیش کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں