449

روسی صدر پوتن کی گارڈ نے مقابلہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روسی نیشنل گارڈ کی خواتین کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی گارڈ اینا خرام تسوا نے جیت لیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق روس میں خواتین نیشنل گارڈ کے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں 1000 خواتین نے حصہ لیا، روسی صدر ولادی میر پوتن کی 31 سالہ گارڈ اینا خرام تسوا نے ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

اینا خرام تسوا شادی شدہ ہیں اور ایک بچے کی ماں ہیں، ان کی فیملی کا تعلق بھی ملٹری فیملی سے ہے، اینا نے لاء کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خوبصورتی کی تعریف میرے ساتھی اور دیگر شہری بھی کرتے ہیں تاہم میں ان سب باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں۔

جبکہ مقابلہ میں پوزیشنز حاصل کرنے والی دیگر 12 خواتین درج ذیل ہیں

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں