449

روس: بشکیریاکے شہر اوفا میں پاکستانی مصنوعات کی دوسری نمائش ” پاکستان ٹریڈ ایکسپو رشیا 2018 “کا آغاز کل سے ہوگا،چیمبرآف کامرس بشکیریا کے صدر افتتاح کریں گے

اوفا( شاہد گھمن سے) پاکستانی مصنوعات کی نمائش ” پاکستان ٹریڈ ایکسپو رشیا 2018 “کازان میں شاندار کامیابی کے بعدکل ‌31اگست بروز جمعۃالمبارک کو روس کی مسلم ریاست بشکیریا کے شہر اوفا میں لگائی جا رہی ہے جس کا افتتاح کل دوپہر 12 بجے چیمبر آف کامرس بشکیریا کےصدرازات فاضلی کریں گے اس کے علاوہ بشکیریا کے وزرا بھی ” پاکستان ٹریڈ ایکسپو رشیا 2018 ” اوفا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے.

اس نمائش میں 70 پاکستانی سٹال لگائے جائیں گے جہاں پر پاکستان کی اشیاء جن میں مصالحہ جات، گارمنٹس، سپورٹس کا سامان، فروٹ، ڈرائی فروٹ، لیدر گارمنٹس، میڈیکل انسٹرومنٹس، عطر، ہاتھ سے بنے ہوئے قالین و دیگر پاکستانی اشیاء شامل ہیں روسی شہریوں کو فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔

روسی تجارتی مرکز روس کے صدر ڈاکٹر، زاہد علی خان اور نائب صدر شاہد چوہدری اور ورلڈفئیر آرگنائزیشن پاکستان کے ڈائریکٹر محمد شعیب کے زیر انتظام دوسری پاکستانی بین الاقوامی نمائش” پاکستان ٹریڈ ایکسپو رشیا 2018 ” اوفا میں 9ستمبر تک جاری رہے گی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں