691

روس میں بیسٹ آف ایشیا کی نمائشوں کا سلسلہ رواں سال کے آخر تک جاری رہے گا، شاہد اقبال چوہدری

سٹی چوبکسر (ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے شہر چوبکسر میں بیسٹ آف ایشیا کے زیراہتمام پاکستانی، ایرانی، بنگالی ، سری لنکا کی مصنوعات پر مبنی نمائش 11 اکتوبر سے 21 اکتوبر2018 تک جاری رہے گی

اس نمائش میں چائے، مصالحہ جات، گارمنٹس، نمک کے فن پارے، مٹھائیاں، بیڈ شیٹس، کاسمیٹکس، جیولری وغیر شامل ہے.

بیسٹ آف ایشیا کے ڈائریکٹر شاہد اقبال چوہدری نے ”ورلڈ پوائنٹ نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نمائش روس کے ہر شہر میں لگائی جاتی ہے ہماری یہ نمائشیں بلا تعطل اس سال کے آخر تک جاری رہیں گی اور یہ روس کے مختلف شہروں میں انعقاد پذیر ہوں گی جس باقاعدہ طور پر شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں