620

روس میں جاری فوجی امن مشقیں: پاک آرمی کی جانب سے کلچرل شو کا انعقاد، پاکستان کے چاروں صوبائی رقص پر شرکاءناچنے پر مجبور

چبرکل ،رپورٹ: شاہد گھمن

روس میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشقوں کے دوران گزشتہ روز پاکستان آرمی کے دستے کی جانب سے پاکستانی کلچرل شو پیش کیا گیا جس میں پاکستانی ثقافت اور کلچر کو متعارف کروایا گیا۔ اس کلچرل شو میں روس ،چین، قازقستان کرغزستان، تاجکستان ، ازبکستان اور بھارت کے فوجی دستوں نے بطور مہمان شرکت کی۔ شو ک آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاک آرمی کے کمانڈوز نے پاکستانی جھنڈے کو سلامی پیش کی۔ پاکستانی کلچرل شو میں چاروں صوبائی رقص پیش کیے گئے جس میں پنجابی بھنگڑہ ، خٹک ، بلوچی اور سندھی ڈانس نے تقریب میں شریک دیگر ممالک کے فوجی جوانوں کو ناچنے پر مجبور کر دیا۔

پاکستانی انکلوزر میں ہونے والے اس کلچرل شو میں بریگیڈیئر شاہد یونس اور بریگیڈیئر احمد فواد کے ساتھ بیٹھے روس ،چین، قازقستان کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے افسران بھی پاکستانی ثقافت اور کلچر سے بھرپور اس شو سے لطف اندوز ہوئے جبکہ پاک آرمی کے جوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اور وہ پاکستان زندہ باد اور پاک روس دوستی کے نعرے بھی لگاتے رہے اور خوشی سے جھومتے رہے۔ کلچرل شو کے اختتام پر بریگیڈیئر شاہد یونس اور بریگیڈیئر احمد فوادنے روس ،چین، قازقستان کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے فوجی دستوں کے افسران کو تحائف بھی پیش کئے ۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں