331

روس میں ’’جاسوس ماڈل‘‘ کے ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

ماڈل کو متنازع ’ جنسی پروگرام‘ کی تشہیر پر بنکاک سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا
ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کی عدالت نے بیلاروس سے تعلق رکھنے والی خوبرو ماڈل کو جاسوسی کے الزام میں مزید تین دن تک حراست میں رکھنے کی توسیع کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متنازع جنسی تعلیمی پروگرام میں شرکت کرنے پر بنکاک سے خوبصورت ماڈل نستیا ربکا کو ڈی پورٹ کرکے ماسکو بھیج دیا تھا جہاں اسے 18 جنوری کو حراست میں لے لیا گیا۔

بیلا روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل کو عدالت میں پیش کرکے مزید تین دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ماڈل کو مزید تین دن کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

ماڈل نستیا ربکا نے پولیس کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اسے جھوٹے کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔

بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ماڈل کو بنکاک میں ایک ایسے مقام سے گرفتار کیا گیا تھا جسے جنسی سیل کے طور پر جانا جاتا تھا۔ بعد ازاں ماڈل کو کچھ عرصے قید کے بعد ماسکو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں