270

روس میں دو پاکستانیوں کی وفات‘سینٹ پیٹرزبرگ اور ماسکو کی فضااشکبار

ماسکو(شہزاد احمد جنجوعہ)روس میں2 دن میں 2 پاکستانی نوجوانوں کی وفات۔ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں 2 دنوں میں 2 پاکستانی نوجوانوں کی وفات سے پاکستانی افسردہ ہیں۔پیٹرز برگ میں گزشتہ روز منورسعید کو برین ہیمبریج ہوااور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔منور سیعد کی موت کی افسوسناک خبر سن کر جہاں کمیونٹی بڑے دکھ سے دوچار تھی۔وہاں آج کی شام ماسکو والوں کو مذید اداس کر گئی۔محمد مظفر شریف جو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ میں ملازم تھے ۔ آج شام ایک دن کے بخار کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔بتایا گیا ہے کہ مظفر شریف گزشتہ روزشدید سردی کی وجہ سے بخار میں مبتلا ہوئے اوراگلے ہی روز وفات پا گئے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں